ریٹائرڈ ملازم کی خود کشی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، جماعت اسلامی

ریٹائرڈ ملازم کی خود کشی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، جماعت اسلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹیز کے چیئرمین جنید مکاتی عبد القیوم ،فضل الرحمن،وائس چیئرمین عبد الجلیل شمسی ،توفیق الدین ،معراج محمد خان اور دیگر نے کہا ہے کہ KMCکے ریٹائرڈ ملازم محمد اقبال کی پینشن سے متعلق مسائل پر تنگ آکر خود کشی کر نا حکومتِ سندھ اور KMCحکام کے منہ پر طمانچہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا محمد اقبال کی خود کشی پر قتل کا مقدمہ متعلقہ حکام کے خلاف درج کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ سندھ میں ہر جانب بدترین کرپشن کا پھیلاؤہے ۔سندھ حکومت کا کوئی محکمہ ایسا نہیں جہاں رشوت کے بغیر کسی کام کا تصور بھی کیا جاسکتا ہو ۔سندھ میں قانون کی عملداری ختم ہو چکی ہے ۔جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین اور وائس چیئر مین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ محمد اقبال کی موت اور سندھ کے بدترین کرپٹ حالات کا فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں ۔