تعلیم کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اکرم خان درانی
پشاور(سٹاف رپورٹر )وفا قی وزیر بر ائے ہا وسنگ اینڈ ورکس محمد اکرم خان درانی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اسی وجہ سے کو ئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی تعلیم سے ہی اساتذہ کا احترام اور والدین ، علاقہ کی خدمت کا جزبہ پیدا ہو تا اس سے طلبا ء و طالبات کو چا ہئے کہ وہ اپنی تعلیم پر پوری توجہ دیں غیر ضروری نصابی سرگرمیوں سے دور ہے اسی میں بہتری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نیورسٹی ساینس اینڈ ٹیکنالوجی بنو ں میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم وسکالر شپ کی تقسیم کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کے دوران کیا اس مو قع پر بنوں لکی مروت کے معززین کے علاوہ پروفیسرز طلباء طالبات موجود تھے وفا قی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے جس سے ملک قوم ترقی کے زینے پر رواں ہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دی ہے تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے کیلئے یونیورسٹیوں میں قابل اور مستحق طلباء کو لیپ ٹاپ و سکالر شپ دینے کی سکیم شروع کی۔بنوں یونیورسٹی کو اس سکیم سے نوازا جا رہا ہے جو کہ وزیر اعظم کا احسان ہے بعض عناصر تعلیم کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں ان کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے کاموں سے باز رہیں ورنہ سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ طلباء گروپ بندی ہڑتالوں و دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رہے علا قے کی تعلیم کی فروغ میں عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس وقت بنوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئی ادارے کام کر رہے ہیں جس میں بنو ں یونیورسٹی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے لکی مروت کی تعلیمی ترقی کیلئے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان ہو چکا ہے او اس کیلئے 50 کروڑ کا نو ٹیفیکشن جا ری ہو گیا ہے اور بہت جلد بنیادی کا م شروع ہو جا ئیگا۔بنوں میں پیٹرولیم و گیس کی تلاش پر کام جاری جس سے علاقے میں انقلاب آئیگا انہوں نے سی پیک کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے سے KPK کے جنوبی اضلاع کے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا روکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا ئیگا آخر میں انہوں نے طلباء و طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔