فارمین کرسچن کالج میں ’سر انور پرویز سوشل سائنسز بلاک‘ کا افتتاح

فارمین کرسچن کالج میں ’سر انور پرویز سوشل سائنسز بلاک‘ کا افتتاح

کراچی( اکنامک رپورٹر) لاہور میں فارمین کرسچن کالج (ایف سی سی- ایک چارٹرڈ یونیورسٹی) میں ’سر انور پرویز سوشل سائنسز بلاک‘ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ سر انور پرویز، او بی ای، HPk اور چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز، Bestway گروپ UK اور یو بی ایل نے تقریب میں شرکت کی اور اس نئے بلاک کے افتتاحی لوح کی پردہ کشائی کی۔ایف سی سی میں سر انور پرویز سوشل سائنسز بلاک کی تعمیر کا آغاز2014 ء میں ہوا۔ 150 ملیَن روپے مالیت کے اس پراجیکٹ کو دونوں اداروں یعنی Bestway فاؤنڈیشن اور یو بی ایل نے فنڈ کیا۔ بلاک میں پہلے سے بڑی کلاس رومز، آڈیٹوریم اور فیکلٹی آفس کی سہولیات موجود ہیں۔ ماضی میں دونوں اداروں نے نہ صرف یونیورسٹی کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے بلکہ ایف سی سی کے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے معیاری اور سستی تعلیم کی فراہمی کے لئے بھی ایف سی سی کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔تقریب میں ضمیر محمد چوھدری، سی بی ای، چیف ایگزیکٹو، Bestway اور ڈائریکٹر، یو بی ایل، اور وجاہت حُسین، صدر اور سی ای او، یو بی ایل، ڈاکٹر جیمز اے Tebbe ، ریکٹر، ایف سی سی، Bestway گروپ UK اور یو بی ایل کے سینیئر ایگزیکٹوز، ایف سی سی کے فیکلٹی ممبرز اور لاہور کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں سر انور پرویز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’تعلیم وہ بنیاد ہے جس پر معاشرے کے صحتِ عامہ اور عوامی فلاح و بہبود جیسے شعبے تعمیر کئے جاتے ہیں۔ Bestway اور یو بی ایل کا تعلیم کے شعبے کے لئے عزمِ مصمم اس مشترکہ نظرئیے کی پیداوار ہے کہ معاشرے کے تمام شعبوں کو سستی تعلیم تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔ میں ایف سی سی کو اس نئے بلاک کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اور اُمید کرتا ہوں کہ یہ معیاری تعلیم کا مرکزبنے گا اور مستقبل کے قائد پیدا کرنے میں کلیدی کردار اداکرے گا۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر