اے جی سندھ کل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، سید کرامت حسین بخاری اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔ یہ کھلی کچہری کل 12 بجے دوپہر منعقد کی جائے گی جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ خود سرکاری ملازمین کے مسائل سنیں گے ۔