دوستوں کو تصاویر بھیجنے پرشادی کے دو گھنٹے بعد ہی شوہرنے دلہن کو طلاق دیدی

دوستوں کو تصاویر بھیجنے پرشادی کے دو گھنٹے بعد ہی شوہرنے دلہن کو طلاق دیدی
 دوستوں کو تصاویر بھیجنے پرشادی کے دو گھنٹے بعد ہی شوہرنے دلہن کو طلاق دیدی

  

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک)منع کیے جانے کے باوجوددلہن نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویردوستوں کو بھیج دیں جس پر سعودی دولہے نے شادی کے دوگھنٹے بعد ہی طلاق دیدی۔گلف نیوز کے مطابق دلہن کے بھائی نے بتایاکہ ’میری بہن اوران کے منگیترکے درمیان سنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور ٹوئیٹرپر اپنی تصاویر وغیرہ شیئریاپوسٹ نہ کرنے کاباہمی معاہدہ ہواتھا اور یہ بات نکاح نامے پر بھی لکھی تھی لیکن افسوس ہے کہ میری بہن نے عہد کا احترام نہیں کیا اور شادی کی تصاویر اپنی خواتین دوستوں کیساتھ شیئرکرنے کیلئے سنیپ چیٹ کااستعمال شروع کردیاجس کاافسوسناک نتیجہ نکلا اور دولہے نے شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ سنادیا۔اس فیصلے پر دونوں خاندانوں کے عزیزرشتہ دار وں کا متضادموقف تھا ، کچھ کا کہناتھاکہ یہ منطقی فیصلہ تھاکہ جب خاتون اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کرسکی تو کچھ کا خیال تھاکہ ایسی شرائط مناسب نہیں یاپھر کم ازکم ایسی شرائط شادی کی تقریبات پرلاگونہیں ہوتیں۔یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ مئی میں سعودی عرب کے قانونی ماہرین نے نوبیاہتاجوڑوں کی طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے انکشاف کیاتھا کہ تقریباً50فیصدطلاقیں ہوجاتی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر