اب ٹرین میں سامان پہنچے گا 1000 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے
ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی لاجسٹک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے ’’ہائپرلْوپ کارگو پوڈ‘‘ کی تیاری میں ہالینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی ا?ف ٹیکنالوجی کی مدد کررہی ہے۔ڈیفلٹ یونیورسٹی کے انجینئر ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو مشہور امریکی تاجر اور موجد ایلون مسک نے اپنے ادارے ’’اسپیس ایکس‘‘ کے تحت شروع کیا ہے۔ ’’ہائپر لْوپ پوڈ کمپی ٹیشن‘‘ نامی اس مقابلے میں شریک ادارے بہت بڑے کیپسول کی شکل والے ایسے ڈبے تیار کررہے ہیں جو بہت کم ہوائی دباؤ والی ایک خاص سرنگ میں تیزی سے سفر کرتے ہوئے اپنے اندر موجود سامان کو دور دراز فاصلوں تک بہت کم وقت میں پہنچا سکیں گے۔