چین میں ٹیکنالوجی کا عالمی میلہ، انسان نما روبوٹس توجہ کا مرکز
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بیجنگ میں منعقدہ ٹیکنالوجی میلے میں رکھے گئے یہ روبٹ عام نہیں ہیں۔ ان روبوٹس کی پرکشش آنکھیں، جاذب نظر چہرہ اور خوبصورت لباس، چال ڈھال اور انداز بالکل انسانوں کی طرح ہے۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا تیار کردہ Jia Jia نامی یہ روبوٹ عالمی روبوٹ کانفرنس میں آنے والے افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ خطاطی کی مہارت والا ایک اور روبوٹ اس کانفرنس کا حصہ ہے۔ سیاہ لباس میں ملبوس یہ روبوٹ کسی ماہر آرٹسٹ کی طرح اپنی مہارت دکھانے میں مصروف ہے۔ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں 150 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔