موبائل فونز کا بکثرت استعمال گردن کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے،ماہرین

موبائل فونز کا بکثرت استعمال گردن کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے،ماہرین
 موبائل فونز کا بکثرت استعمال گردن کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید سائنسی آلات جہاں انسان کی آسائش کا ذریعہ ہیں، وہیں صحت کے پیچیدہ مسائل بھی پیدا کر رہے ہیں۔ کثرت سے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو ایک نئی تکلیف کا سامنا ہے جسے ڈاکٹروں نے ٹیکسٹ نیک کا نام دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق فون پر ہر وقت جھکے رہنے سے گردن میں درد شروع ہو جاتا ہے جسے ٹیکسٹ نیک کہتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فون پر 60 زاویے کا جھکاؤ گردن کے مہروں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور اعصاب دبنے کی وجہ سے درد شروع ہو جاتا ہے۔ یہ بیماری صرف بڑوں میں ہی نہیں بلکہ چھوٹے بچوں کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے جو گھنٹوں سمارٹ فونز پر گیمز کھیلتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ "ٹیکسٹ نیک "سے جو دوسرے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ان میں اعصاب کے دبنے اور مہروں میں خلا کے باعث سر میں درد، ہیجان، ڈیپریشن، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور بلڈ پریشر جیسے امراض شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر گردن سیدھی رکھ کر موبائل فون استعمال کیا جائے تو اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔