کوئٹہ ،پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ،دھماکے ،فائرنگ ،11زخمی ،200سے زائد اہلکار یرغمال

کوئٹہ ،پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ،دھماکے ،فائرنگ ،11زخمی ،200سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سریاب میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی نے سینٹر کو گھیرے میں لے لیا ہے،حملہ آواروں کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے،ٹریننگ سینٹر میں700 زیر تربیت اہلکار موجود ہیں،200سے زائد کیڈٹس تاحال یرغمال ہیں ۔11پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق حملہ آور ہاسٹل میں گھس کر فائرنگ کررہے تھے ،اس سینٹر میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے ریکروٹس موجود ہوتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ،کوئٹہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔یہ ٹریننگ سینٹر کے ارد گرد رہائشی علاقے اور کمرشل دکانیں بھی موجود ہیں،متاثرہ پولیس ٹریننگ سینٹر کو کالج کی حیثیت حاصل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں 3دھماکے بھی سنے گئے ہیں،زورداردھماکے وقفے وقفے سے ہوئے ہیں،عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 9سے 10ہے ،ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
حملہ