ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی مخصوص سیٹوں کیلئے لیگی امیدواروں کو ٹکٹ جاری

ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی مخصوص سیٹوں کیلئے لیگی امیدواروں کو ٹکٹ ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن نے میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے لیئے ٹکٹیں امید واروں کو دے دیں۔ این اے 149میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے لیئے اعلی قیادت کے فیصلوں کی روشنی کے مطابق سابق (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ایم این اے و سٹی جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید، ملک انور علی ،حاجی احسان الدین قریشی نے امیدواروں محمد رضوان ،حمیرا کوثر، زرینہ رحمان،شبانہ خدابخش،عبدالرحمن مرزا،بوٹا سرفراز،ثروت خان،نادیہ کامران،روبینہ کوثرو دیگر کو ٹکٹ جاری کیئے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما رانا تنویر، اعجاز فخر، ہاشم رشید، امیر حمزہ آرائیں ودیگرکثیر تعداد میں موجود تھے۔شیخ طارق رشید نے اس موقع پر کہاکہ مسلم لیگ ن نے میونسپل کا ر پوریشن حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے۔ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے کامیابی کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ثروت خان کو این اے 150 کے کوٹے سے جاری کیا گیا۔مسلم لیگ ن نے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی ٹکٹیں امید واروں کو دے دیں۔ گزشتہ روز ضلعی صدر مسلم لیگ ن بلال بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ اظہر ممتاز، ایم پی اے نغمہ مشتاق لانگ،ایم پی اے شوکت حیات بوسن، سعید انصاری،راناشاہدالحسن، سلطانہ شاہین،سید مجاہد علی شاہ نے امید واروں کو ٹکٹ دیے۔ اس موقع پرشاہد لودھی،عابد باکسر،ارشد بوٹا،اشرف سروہا،سلیم قریشی ودیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ جبکہ مشتاق بلوچ،ڈاکٹر حمیدہ خانم،روبینہ خلیل، نازیہ ناز،آمنہ عزیز،ملک ناصر، اسامہ شاہد، غلام مصطفی، ریاض انجم،شاہد گل،وحید اقبال، روبینہ شاہین ودیگر کو مسلم لیگ کے پارٹی ٹکٹ جاری کیئے گئے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ تمام نشستوں پر ن لیگ کے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امید واران ہی کامیاب ہونگے۔

ٹکٹ جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر