لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 72 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 72 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اڈا پل 14(نما ئند ہ پا کستا ن ) لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 72واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا۔محمد محفوظ کا 25 اکتوبر 1944کو راولپنڈی میں پیدا
(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
ہوئے، انہوں نے 25 اکتوبر 1962 کو ٹھیک 16 سال کی عمر میں فوج میں بحیثت سپاہی شمولیت اختیار کی۔1971 کی جنگ میں ان کی تعیناتی واہگہ اٹاری سرحد پر تھی، وہ لائٹ مشین گن کے آپریٹر تھے، ہندوستان کی فوج کے شیلنگ سے ان کی مشین گن تباہ ہوئی جبکہ ان کی کمپنی (فوجی داستہ) مخالف فوج کی زد میں آگیا۔شیلنگ سے لانس نائیک محمد محفوظ کی دونوں ٹانگیں زخمی ہو گئیں انہوں نے اسی زخمی حالت میں ہندوستان کے ایک بنکر (جہاں سے پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جا رہا تھا) میں غیر مسلح حالت میں گھس کر حملہ کیا اور ایک ہندوستانی سپاہی کو گلے سے دبوچ لیا، البتہ ایک اور ہندوستانی فوجی نے ان پر خنجر سے حملہ کرکے انہیں شہید کر دیا۔لانس نائیک محمد محفوظ کی بہادری کا اعتراف ہندوستان کے فوجیوں نے بھی کیا۔ان کی شہادت کے بعد 23 مارچ 1972 کو بہادری پر سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر انہوں سے نوازا گیا۔بعد ازاں ان کے گاؤں پنڈ مالیکان کو محفوظ آباد کا نام بھی دیا گیا۔
محفوظ شہید نشان حیدر