جمہوری استحکام کیلئے آئینی حدود کا احترام ضروری ہے‘ محمد خان شیرانی

جمہوری استحکام کیلئے آئینی حدود کا احترام ضروری ہے‘ محمد خان شیرانی

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) پاکستا ن اسلامی نظر یاتی کونسل پاکستان کے چےئرمین وا یم این اے مولانا محمد خا ن شیرانی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت او ر استحکام کے لئے تمام اداروں کواپنی آئینی حدو د میں رہتے ہوئے کام کرنا ضروری ہے۔ جمیعت علما ء اسلام کے رہنما شیر محمد قریشی کی رہا ئش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محاذآرائی کی صورت حال میں نقصان ملک اور سیاسی جما عتوں کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اسلامی قوانین بنانے میں کوئی ابہام ہوتا ہے توا سلامی نظریاتی کونسل اُ س میں اپنی رائے دیتی ہے۔ کیونکہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اسلامی نظریاتی کونسل ایک مستند ادارہ ہے۔ جس میں مذہبی اسکالر اور جید علماء شامل ہیں۔ اس موقع پر قار ی سیف الرحمن راشدی، قاری حضور احمد بھٹی، مفتی نعمان حسن لدھیانوی ، مفتی ریاض حسین فاروقی، قاری محمد اسماعیل، مولانا نذیر احمد وارن، مولانا عبدالحمید قریشی، مولانا عبدالقیوم طاہر، قاری محمد اسلم ، قاری عبدالرشید، مونا لاعبدالرشید عباسی، مولانا محمد عمر فاروقی ، قاری سیف اللہ خالد، قاری عبدالقدیر قریشی، حافظ محمد ایوب صابر ، حاجی عبدالعزیز قریشی ، جا ن محمد چوھان ، مرتضیٰ احمدقریشی، قاری سیف اللہ خالد، مولانا قاسم قاسمی، چوہدری خالد جاوید، مسلم لیگ قریشی اور سابق کونسلر محمد یوسف غنی قریشی موجودتھے۔

محمد خان شیرانی

مزید : ملتان صفحہ آخر