ملتان سمیت میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی‘ دورانیہ 18 گھنٹے برقرار

ملتان سمیت میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی‘ دورانیہ 18 گھنٹے برقرار

ملتان، وہاڑی(سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار) ملتان سمیت میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی ‘ موسم تبدیل ہونے کے باوجود دورانیہ کم نہیں ہو سکا ‘ بدستور 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کی جا رہی ہے ‘ وولٹیج میں کمی اور ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ‘ نواحی علاقوں میں تو بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث صارفین کی حالت غیر ہو چکی ہے اور وہ مسائل کاشکار ہو گئے ہیں ‘مختلف علاقوں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔ دریں اثناء وہاڑی سے عوامی وسماجی او ر شہری حلقوں محمد ساجد، عمران علی ، عرفان احمد، بہزاد شفیق ، عظیم احمد ، ما جدعلی ، اظہر علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہے اور ملکی معیشت دن بدن کمزور ہو تی جا رہی ہے جس سے مہنگائی بے رو زگاری میں اضافہ ہو رہا ہے تاجر طبقہ بھی روز بروز مشکلات کا شکار ہے اور مریض ، بچے ، بوڑھے اور خواتین پریشان ہیں لہٰذ احکومت فی الفور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...