ڈاکٹر اسحاق فانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کیخلاف الزامات کی درخواست واپس لے لی

ڈاکٹر اسحاق فانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کیخلاف الزامات کی درخواست واپس لے ...

ملتان (خبر نگار خصوصی ) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بیچ نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان کیخلاف الزامات اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لینے پر داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر اسحاق فانی نے درخواست دائر کی تھی کہ یکم جنوری کو نیب ملتان کی جانب سے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا جس پر پیش ہوا تو گزشتہ پانچ برسوں کے تمام اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی اور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

درخواست گزار اور تمام جائیداد ، بینک اکاؤنٹس ، قرضہ جات اور ٹیکس گوشواروں سمیت دیگر تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان نے رجسٹرار زکریا یونیورسٹی کو بھی فاصلاتی تعلیم میں غیر قانونی تعیناتیوں، خرد برد اور اثاثہ بنانے کی انکوائری کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ فاصلاتی پروگرام باقاعدہ منظوری اور قانون کے مطابق شروع کیا گیا ہے اس کیخلاف بد نیتی سے کاروائی کرنے چاہتے اور اب اس کو گرفتار کرنے کے درپے ہیں اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کی جائے نیز مقدمہ کی انکواری ملتان سے باہر کسی غیر جانب دار افسر سے کرائی جائے اس ضمن میں گزشتہ روز نیب کی جانب سے بیان دیا گیا کہ درخواست گزار کے تاحال وارنٹ گرفتاری ہی جاری نہیں کیئے گئے ہیں اور فی الحال گرفتاری مطلوب نہیں ہیں دریں اثناء اس بیان پر درخواست گزار کے کونسل کی جانب سے درخواست واپس لینے کا بیان دیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...