ممتاز آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ 4 ٹرک سامان ضبط

ممتاز آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ 4 ٹرک سامان ضبط

ملتان (خبر نگار ) ڈی سی او ملتان کے حکم پر ملتان شہر میں تجاوزات کیخلاف کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے ۔ گزشتہ روز شاہ رکن عالم ٹاؤن ‘ شیر شاہ ٹاؤن ‘ موسیٰ پاک ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن کی ریگولیشن برانچوں پر مشتمل انسداد تجاوزات کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید خالد محمود گیلانی ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ملک فاروق ڈوگر ‘ ٹی ایم او موسیٰ پاک ٹاؤن محمد حسین بنگش چاروں لینڈ آفیسروں کی سربراہی میں بھاری(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

مشینری کے ہمراہ گزشتہ روز ممتاز آباد مین مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا اور اس دوران سڑک کے دونوں اطراف پر تجاوزات مافیا کی طرف سے سالہاسال سے کیے جانیوالا قبضہ جس میں پختہ ‘ نیم پختہ چھپر ‘ تندور ‘ تھڑے ‘ شیڈ و دیگر تعمیرات مسمار کر دی گئیں اور کاروائی کے دوران 4 ٹرک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ شاہ رکن عالم ٹاؤن کا میٹرو روٹ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن اور پٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی لینڈ آفیسر شاہ رکن عالم ٹاؤن ضیاء بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے میٹرو روٹ کے پیکج ٹو پر چونگی نمبر 9 تا مچھلی مارکیٹ تک جبکہ پیکج فور پر چونگی نمبر 14 سے اﷲ وسایا چوک تک تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا ۔

تجاوزات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...