ڈینگی سروے کرنیوالے ورکرز 8 ماہ سے تنخواہ سے محروم

ڈینگی سروے کرنیوالے ورکرز 8 ماہ سے تنخواہ سے محروم

ملتان(سٹی رپورٹر)ڈینگی سروے کرنے والے ورکرز کو گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی اس بے حسی کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈینگی سروے کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار معروف مزدور رہنما اور ملتان لیبر فیڈریشن کے صدر عاشق بھٹہ ، انفارمیشن سیکرٹری (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

عاقل قریشی ، چیئرمین زاہد منہاس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کی مزدور دشمن پالیسی اور ڈینگی ورکرز کو تنخواہ کی غیر قانونی رکاوٹ کی شدید مذمت کی۔ عاشق بھٹہ نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 15 یوم کے اندر اندر ڈینگی سروے کرنے والے مرد اور خواتین ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری محکمہ صحت پر ہوگی۔

ڈینگی سروے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...