زرعی ٹیوب ویل صارفین کو حکومت کا ریلیف‘ قیمت ساڑھے 3روپے فی یونٹ کم

زرعی ٹیوب ویل صارفین کو حکومت کا ریلیف‘ قیمت ساڑھے 3روپے فی یونٹ کم

ملتان( سٹاف رپورٹر )میپکو انتظامیہ نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کے بل ریوائز کر دئیے ‘بتایا گیا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کو حکومت نے ریلیف دیتے ہوئے قیمت میں ساڑھے3روپے یونٹ کمی کر دی لیکن بیشتر زرعی ٹیوب ویل نادہندگان نے بل ادا نہیں کئے ‘ان کو بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف نہیں ملااورسابقہ ٹیرف کے تحت ہی بل بھجوا دئیے ‘اس پر زرعی ٹیوب ویل صارفین نے بل ادا نہ کرنے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کی دھمکی دے دی اور کسان اتحاد نے واپڈا کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا‘ معاملہ گھمبیر ہو تا چلا گیا ‘ اس پروزارت پانی وبجلی نے زرعی ٹیوب ویل مالکان کے بل ریوائز کرنے کا حکم دیا ‘ میپکو انتظامیہ نے زرعی ٹیوب ویل مالکان کے بل ریوائز کر دئیے ہیں اور ریلیف کے تحت05:35روپے فی یونٹ اور پیک آورز میں 08:35روپے فی یونٹ کیتناسب سے بل ریوائز کر دئیے ہیں‘ واضح رہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 28اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔

ریلیف

مزید : ملتان صفحہ آخر