لڑکی و خاتون سمیت 4 افراد کی خودکشی‘ چار کی کوشش

لڑکی و خاتون سمیت 4 افراد کی خودکشی‘ چار کی کوشش

ملتان، سکندر آباد، ماچھیوال، رحیم یار خان (کرائم رپورٹر، نمائندگان) لڑکی و خاتون سمیت 4افراد نے خودکشی کرلی 22سالہ لڑکی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔تونسہ کی رہائشی 22سالہ لڑکی ثمینہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس پر اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان یمطابق،ذرائع سے معلوم ہوا کہ بہادر والا کے قریب رہائش پذیر غلام رسول نامی شخص کے 20سالہ بیٹے نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرادشتہ ہوکر کالا پتھر پی لیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبرد نہ ہو سکا اور اپنے خالق حقیقی سے جاملا یاد رہے کہ دور سفر میل بہادر والا کی بستی مقیم پورے میں بھی ارم نامی لڑکی نے کالا پتھر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا. رحیم یار خان سے بیورو نیوز کیمطابق گزشتہ روز صادق آباد کی رہائشی24سالہ شاہینہ بی بی جس نے آئے روز کی گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلا سپرے پی لیا۔حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پہنچتے ہی شاہینہ بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے چار افراد جن میں کوٹ سمابہ کی رہائشی28سالہ اللہ بچائی، جمالدین والی کی22سالہ شریفاں بی بی، فضیلت ٹاؤن کی30سالہ نصرت بی بی اور صادق آباد کارہائشی25سالہ صمدی جی شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خودکشیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر