دیرینہ دشمنی پر 5افراد نے تشدد کر کے نوجوان مار ڈالا

دیرینہ دشمنی پر 5افراد نے تشدد کر کے نوجوان مار ڈالا

ملتان(کرائم رپورٹر)دیرینہ دشمنی پر 5افراد نے 20سالہ جوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع

کردی۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے الہ آباد میں گزشتہ روز یاسر اور ناصرسمیت 5افراد نے 20سالہ عامر ولد غلام مصطفی کو گھر جاتے ہوئے راست میں روک کر بری طرح (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )تشدد کا نشانہ بنایا اور قریب ہی موجود اپنے گودام لے گئے جہاں انہوں نے اسے زہر پلا دیا،اور موقع سے فرار ہوگئے۔اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نشتر ہسپتال سرد خانے منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل دیرینہ دشمنی یا جائیداد کے تنازع پر ہوا ہے،اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ناصر اور یاسر سمیت5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...