اغواء کرکے پسند کی شادی کرنے والی بیوی کو خاوند نے زہر دے دیا

اغواء کرکے پسند کی شادی کرنے والی بیوی کو خاوند نے زہر دے دیا

کوٹ ادو،چوک سرور شہید(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر)ایک سال قبل اغواء کرکے پسند کی شادی کرنے والے خاوند نے بیوی کو زہر پلا دیاتفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ ٹھٹھی حمزہ میں 4نومبر2015ء کے روز رفیق ڈاہر نے الطاف حسین گوراہا کی جواں سالہ بیٹی زنیرہ بی بی کو اپنے دیگر ساتھیوں رمضان ،زبیر اور ایک نامعلوم کے ہمراہ اغواء کرکے لے گیا تھا اور اس کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ساتھ شادی کرلی تھی بعد ازاں الطاف گوراہا نے ان پر تھانہ سنانواں میں اغواء کا مقدمہ نمبر365بی درج کرایا تھا جو کہ زنیرہ بی بی کے عدالت میں خاوند کے حق میں بیان پر مقدمہ خارج ہوگیا تھا،گزشتہ روز زنیرہ کا خاوند رفیق سے جھگڑا ہوا اس کے بعد زنیرہ مردہ حالت میں پائی گئی جبکہ زنیرہ کے والد الطاف نے بیان دیاکہ وہ اپنے بھائیوں غلام عباس،اور ممتاز کے ہمراہ بیٹی کے گھر گیا جہاں اس کے خاوند رفیق نے اسکی بیٹی پر تشدد کے بعد اسے زہریلی دوا ئی پلا دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،پولیس سنانواں نے الطاف گوراہاکی مدعیت میں رفیق ڈاہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔ چوک سرور سے سپیشل رپورٹر، نامہ نگار کیطمابق چوک سرور شہید 28سالہ نوجوان نشے کا انجکشن لگا کر قبرستان میں جاں بحق پولیس اور سماجی تنظیم کے کارکنوں نے لاش ہسپتال پہنچائی محمد الیاس پلمبر کا کام کرتا تھا اور نشے کے انجکشن لگاتا تھا زیادہ ڈوز کی وجہ سے موت ہوگئی لاش ورثاء کے حوالے محمد الیاس تین بچوں کا باپ تھا اور پلمبر کا کام کرتا تھا۔

زہر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...