وزارت زراعت نے ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کردئیے

وزارت زراعت نے ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کردئیے

ملتان( سپیشل رپورٹر) وزارت زراعت پنجاب نے صوبے بھر میں حکومت کی مرتب کردہ ٹرانسفرپالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لئے احکام جاری کردیئے ہیں آئندہ ماہ سے جوافسران (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ایک جگہ پر تین سال سے زائد عرصہ گزار چکے ہیں ان کو پہلی کھیپ میں ٹرانسفر کیا جائیگا اس کے بعد جوافسران ہوم ٹاؤن میں تعینات ہیں ان کو فوری طور شفٹ کیا جائیگا اس کے بعد جن افسران کو سیاسی دباؤ پر تعینات کروایا گیا ہے ان کو فوری طور پر تبدیل کیا جانے کا امکان ہے اس حوالے سے سول سیکٹریریٹ میں فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں جن پر عمل درآمد آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائیگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر