لاہور میں ہونیوالا اجتماع ارکان اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا ‘ میاں مقصود

لاہور میں ہونیوالا اجتماع ارکان اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا ‘ میاں ...

ملتان(سٹی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے سیکر ٹری اطلاعات جنوبی (پنجاب) کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28تا 30اکتوبر کووحدت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کالونی گراؤنڈ میں ہونے والا عظیم الشان سالانہ اجتماع ارکان ملک میں اسلامی انقلاب کی نوید ثابت اور ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اجتماع میں پنجاب بھر سے ہزاروں ارکان واُمیدواران شریک ہوں گے۔اجتماع ارکان میں امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق آئندہ کی پالیسی کا اعلان کریں گے اوردنیا بھر سے آئے اسلامی تحریکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع کے انتظامات کیلئے ناظم اجتماع ذکر اللہ مجاہد کی سربراہی میں 25انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ شب وروز اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اجتماع کی کوریج کیلئے ملکی وغیر ملکی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔اجتماع کے آخری روز30اکتوبر بروز اتوار کو امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مارچ ہوگا اور مارچ کے اختتام پر جلسہ عام ہوگا۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...