بہادر کوٹ ‘ 4 ماہ سے تنخواہوں کی بندش پرووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کی ہڑتال ‘ روڈ بلاک کر کے احتجاج ‘ انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی
بہادر کوٹ( نمائندہ پاکستان) چارما ہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ووکیشنل ا نسٹییٹوٹ سنٹر کے ملا زمین احتجاجاََسڑکوں پر نکل آئے ، سنٹر کی تا لہ بندی،طلباء کی ملا زمین سے مکمل یکجہتی،(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کلا سوں کا بائیکاٹ، رکا وٹیں کھڑی کر کے کے مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی ، گاڑیوں کی طویل لا ئنیں، دو گھنٹے تک سڑک بلاک ،انتظا میہ کے خلاف شدید نعرہ بازی، پو لیس کے مظا ہرین سے کا میاب مذاکرات ،مطالبات کے حل کی یقین دہا نی،تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز مقا می ووکیشنل ٹریننگ سنٹر جھنگ روڈ کے درجنوں ملا زمین نے عرصہ چاہ ماہ سے تنخواہیں نے ملنے پر احتجاج کرتے سنٹر میں مکمل تالہ بندی کرتے سلسلہ تدریس بند کر ڈالا اور انتظا میہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رکا وٹیں کھڑی کر تے مرکزی ملتان ،جھنگ، اسلام آ باد روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی ملا ازمین کے احتجاج کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران سڑک کے دو نوں اطراف ٹریفک کی طویل لا ئنیں لگ گئیں اس دوران ملا زمین اور طلباء سنٹر انتظا میہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے اور ڈی ایم نعیب احمد کی فوری ملا رمت سے معطلی کا مطا لبہ کرتے رہے تاہم دو گھنٹوں کے احتجاجی مظا ہرے کے بعد ایس ایچ او سٹی رانا اجمل سعید نے مظا ہرین سے انکے مطا لبات فوری حل کروائے جا نے کی یقین دہا نی کروا تے احتجاج ختم کروا نے میں کا میاب ہو سکے جس کے بعد مظا ہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
ملازمین ہڑتال