بلدیاتی امیدواروں کو آج نشانات الاٹ کیے جائیں گے

بلدیاتی امیدواروں کو آج نشانات الاٹ کیے جائیں گے

ملتان(خبر نگار) بلدیاتی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں شیڈول کیمطابق امیدواروں کو آج 25 اکتوبر کو نشانات الاٹ کیے جائیں گذشتہ روز کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ تھی ضلع کوسنل ملتان کی مخصوص نشستوں پر جمع ہونے والے کاغذات میں سے کسی بھی امیدوار نے اپنے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کاغذات میں سے بھی امیدوار نے اپنے کاغذات واپس نہیں لیے ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل و ڈویثرنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویثرن کے پاس ضلع کونسل ملتان کی 25 مخصوص نشستوں پر مقابلے کیلئے کل 50 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے سکروٹنی کے دوران 3امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے تھے اور باقی 47امیدوار سکروٹنی کے دوارن اہل قرار دیئے گئے تھے اور 24 اکتوبر کو کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ کو 47 امیدواروں میں سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات واپس نہیں لیے شیڈول کیمطابق آج امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر