عمران ذاتی انا کی خاطر جماعت کو یرغمال بنا رہے ہیں‘ احسان الحق باجوہ

عمران ذاتی انا کی خاطر جماعت کو یرغمال بنا رہے ہیں‘ احسان الحق باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)اس وقت ملک بیرونی خطرات سے دوچار ہے دشمن ملک بھارت سرحدوں پر تاک لگا کے بیٹھا ہے کہ کب پاکستانی آپس میں لڑیں اور میں حملہ کروں۔عمران خان نہ جانے کس کے ایجنڈے پہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔پوری قوم نے عمران خان کی منفی سیاست کو (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
مسترد کر دیا ہے۔عمران خان اپنی جماعت کو ذاتی انا کی خاطر یرغمال بنا رہے ہیں۔پانامہ لیکس کا کیس ملک کی اعلیٰ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔اس ایشو پر احتجاج کرنا فضول ہے۔اگر ملک کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔کسی کو بھی ملک میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے ایم پی اے و چیئر مین پنجاب ایشورینس کمیٹی چوہدری احسان الحق باجوہ نے سینئر صحافی میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کر لیا جائے گا اور انشااللہ بلدیہ چشتیاں کا چئیرمین میرے گروپ کا کامیاب ہو گا کیوں کے تحصیل چشتیاں میں میرے گروپ کواضح اکثریت حاصل ہے۔بلدیاتی انتخابات کی تکمیل سے جمہوریت مزید مضبوط ہو گی۔