بلدیاتی اداروں میں افسروں اور ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کا پلان طلب

بلدیاتی اداروں میں افسروں اور ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کا پلان طلب

ملتان (خبر نگار ) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ڈویژن بھر میں ضلع کونسلوں ‘ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں میں آفیسران و ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کا پلان طلب کرلیا ہے اور یہ پلان ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹیوں اور ڈی سی اوز سے باقاعدہ تصدیق کروا کر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن سعدیہ میر کی طرف سے ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی اور لودھراں کے ڈی سی اوز ‘ ای ڈی او فنانس ‘ ایڈمنسٹریٹروں ‘ اے ڈی ایل جی اور ٹی ایم اوز کو مراسلے بھجوائے گئے ہیں ۔

پلان

مزید : ملتان صفحہ آخر