ہاکی کا کھویا مقام واپس لانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں‘ ریاض پیرزادہ
بہاولپور(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سپورٹس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ نشان حیدرہاکی ٹورنامنٹ کے ذریعے ملک میں ہاکی کاٹیلنٹ ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہاکی ہماراقومی کھیل اورپاکستان کے وقا ر کی علامت رہاہے اس کھیل میں پاکستان کاکھویا ہوامقام واپس لانے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں اورکرکٹ کی طرح ہاکی کابھی بورڈ بنایاجارہاہے اس سے ہاکی کے کھیل کونئی جلاملے گی یہ بات انہوں نے مطیع اللہ خان ہاکی اسٹیڈیم بہاولپورمیں آل پاکستان نشان حیدرہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے انتظامی کمیٹی کودس لاکھ روپے کاچیک دینے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پرجوائنٹ سیکرٹری وزرات بین الصوبائی رابطہ وکھیل حسین احمدمدنی، ڈویژنل آفیسر سپورٹس سیدمتین احمد انچارج آسٹروٹرف طلعت مسعود، ڈی ایس اومقصودالحسن جاوید، عامرحمید اوردیگرسپورٹس افسران کے علاوہ نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ساجد رسول اوردیگربھی موجود تھے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ بہاولپورمیں ہاکی کابے پناہ ٹیلنٹ پایاجاتاہے اوربہاولپورنے ہاکی کے ایسے نامور کھلاڑی متعارف کرائے جنہوں نے پوری دنیامیں پاکستان کانام روشن کیا اورا ب بھی بہاولپورکے کھلاڑی پاکستان جونیئرٹیم کے علاوہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں بھی شامل کی گئی ہیں جوبہاولپورکیلئے باعث اعزاز ہے انہوں نے اس موقع پرآل پاکستان نشان حیدرہاکی ٹورنامنٹ کے بانی ریاض مہر(مرحوم) کی خدمات کوبھی سراہا انہوں نے کہاکہ نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کویادگاربنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔