نااہلی،لاہور کیمپس زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کا ریکارڈ چیک نہ ہوسکا

نااہلی،لاہور کیمپس زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کا ریکارڈ چیک نہ ہوسکا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے 300 طلبہ و طالبات کے داخلوں و امتحانات کا ریکارڈ دو ہفتے بعد بھی چیک نہیں کیا جاسکا ‘ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کیمپس کے پاس طلبہ و طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کا زکریا یونیورسٹی کو حکم دیا تھا جس کے بعد زکریا یونیورسٹی نے لاہور کیمپس کے 300 طلبہ و طالبات کے داخلوں و امتحانات کا ریکارڈ چیک کرنے اور تصدیق کا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

عمل شروع کیا مگریہ عمل سست روی کا شکار ہونے کی وجہ تعطل میں پڑ گیا ہے‘لاہور کیمپس کی ٹیم گزشتہ 2 ہفتہ سے ملتان میں موجود ہے ‘کنٹرولر آفس کی نااہلی کی وجہ سے تصدیق پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکی ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ لاہور بینچ میں طلبہ و طالبات کو ڈگریاں نہ دینے کی رٹ کی سماعت 31 اکتوبر کو ہو گی۔

ریکارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر