4سال کی تاخیر کے بعد زکریا یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس آج ہوگا

4سال کی تاخیر کے بعد زکریا یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس آج ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر)4سال سے زائد عرصے کے بعدزکریا یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس آج ہوگا‘ گورنرپنجاب و چانسلر ملک رفیق رجوانہ صدارت کریں گے بتایا گیا ہے کہ چار سال سے زائد عرصے کے بعد زکریایونیورسٹی کی سینٹ کااجلاس آج ہورہا ہے ، گورنروچانسلر ملک رفیق رجوانہ صدارت کریں گے انہوں نے یوینورسٹی کے تیار کردہ ایجنڈے کو مستر دکر تے ہوئے از سرنو تیا ر کرنے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کی ہدایت کی جس کے بعد صرف چار نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ‘معلوم ہوا ہے کہ گورنر نے اپنی مصروفیات کے باعث اجلا س کا ایجنڈا مختصر کیا ہے ‘ان کو لاہور جلد واپس جانا ہے ، نئے ایجنڈے میں سابق اجلاس کی کارروائی منظوری، بجٹ 2016۔17کی منظوری ، ملازمین افسر سکیل ایک سے 16اور 17سے زائد کے سٹیچوز کی منظوری اور پرسنل سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن کے کیس رکھے گئے ہیں ، دریں اثنا اطلاعات کے مطابق تیار گئے سٹیچوز میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں ملازمین اور افسروں کا کہنا ہے کہ بہت ساری آسامیوں کی قابلیت اور تجر بے کی شرائط تبدیل کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

سینٹ اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...