پنجم اور مڈل امتحانات کیلئے10فیصد زائد طلبہ کے داخلہ بھجوانے کے احکامات

پنجم اور مڈل امتحانات کیلئے10فیصد زائد طلبہ کے داخلہ بھجوانے کے احکامات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پنجم و مڈل امتحان 2017 ء فروری 2017 ء سے شروع ہو گا جبکہ آج کل تمام سکولوں کے طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کا عمل آخری مراحل میں ہے اور 31 اکتوبر 2016 تک تمام رجسٹریشن مکمل ہو گی۔ اب جبکہ رواں تعلیمی سال کو 7 ماہ گزر چکے ہیں تو محکمہ تعلیم (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے ضلعی ، تحصیل اور مراکز سطح کے افسران نے تمام سکولوں کو حکم دیا ہے کہ یہ سکول گزشتہ سال کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات سے 10 فی صد زائد طلبہ و طالبات کے اس مرتبہ داخلہ بھیجیں ورنہ سربراہان ادارہ کے خلاف کارروائی ہو گی‘ محکمہ تعلیم کے اس حکم سے سرکاری سکولوں کے سربراہان پریشان ہو کر رہ گئے ہیں اور وہ اب تربیتی پرائیویٹ سکولوں کے 5 ویں اور 8 ویں کے طلبہ و طالبات کے نام لے کر اپنے سرکاری سکول کی طرف سے ان کے داخلے بھیجنے پر مجبور ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...