تحریک انصاف لفظی جنگ میں جھوٹ کے ریکارڈ بنا رہی ہے‘ حافظ عبدالکریم

تحریک انصاف لفظی جنگ میں جھوٹ کے ریکارڈ بنا رہی ہے‘ حافظ عبدالکریم

ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)اپنے اقتدار کی مدت تک حکومت بھی چلتی رہے گی اور عمران خان کا رونا دھونا بھی جاری رہے گا 2018ء کے الیکشن میں

(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

عوام احتساب کرینگے اور فیصلہ کرینگے کہ اگلا اقتدار کس کے پاس ہوگا دونومبر کیلئے تحریک انصاف الفاظی جنگ میں جھوٹ کے ریکارڈ بنارہی ہے عمران خان کا10لاکھ افراد جمع کرنے کا دعویٰ دیوانے کی بڑ ،وزیراعظم میا ں محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جار ی رہے گا ۔انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مزید سیاسی ناکامیوں کاسامنا ہوگاا ن خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہماری حکومت اپنے اقتدا رکی مدت پوری کرے گی البتہ 2018ء تک حکومت بھی چلتی رہے گی اور تحریک انصاف عمران خان کا رونا ،دھونا بھی جارہے گا 2018ء کے قومی الیکشن میں عوام اصل احتساب کرینگے اور عوام فیصلہ دینگے کہ اگلا اقتدار کس کے پاس ہوگا انہوں نے کہا 2نومبر کو اسلام آبادبند کرنے کا اعلان غیرآئینی اور جمہوریت کی نفی ہے.

حافظ عبدالکریم

مزید : ملتان صفحہ آخر