نیب ملتان بیورو کی جانب سے گرفتاریاں‘ پٹواریوں کا احتجاج پر غور

نیب ملتان بیورو کی جانب سے گرفتاریاں‘ پٹواریوں کا احتجاج پر غور

ملتان(نمائندہ خصوصی) انجمن پٹواریان ملتان نے نیب ملتان بیورو کی جانب سے بے جا گرفتاریوں کیخلاف احتجاج پر غور شروع کر دیا انجمن پٹواریان ملتان نے احتجاجی پروگرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کی قیادت سے مشاورت شروع کر دی ہے پہلے مرحلہ پر احتجاج کا سلسلہ صرف ضلع کی سطح پر شروع کیا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

جائے جس کے بعد اس کا سلسلہ صوبہ بھر تک وسیع کر دیا جائے گا اس سلسلہ میں تحصیل ملتان صدر کے صدر رائے عارف کا کہنا ہے کہ نیب پٹواریوں کو ہراساں کرکے غلط رپورٹس تیار کرواتا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد پورا نہ کر سکے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نیب ملتان بیورو کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ پٹواریوں کو غیر قانونی اقدامات پر مجبور نہ کرے۔

پٹواری

مزید : ملتان صفحہ آخر