ریلوے کنسٹرکشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکڑز کا اجلاس ،سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ریلوے کنسٹرکشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکڑز کا اجلاس ،سالانہ کارکردگی کا ...

ملتان (جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انور کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ریلوے کنسٹرکشن پاکستان (ریل کاپ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سالانہ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریل کاپ کے سالانہ اکاؤنٹس ، سالانہ کار کردگی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر عامر نثار چوہدری نے تفصیل رپورٹ پیش کی۔ جس میں بتایا گیا کہ پہلی دفعہ کمپنی نے 28کروڑ روپے منافع کمایا ہے جوکہ پچھلے سال کمال گئے منافع کے دُگنا سے بھی زیادہ ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انور اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے ریل کاپ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم دی ریل کاپ اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے ریل کاپ کمپنی کے ملازمین کے لئے بونس کی منظوری بھی دی گئے ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹر کچر ہمایوں رشید، منیجنگ ڈائریکڑریل کاپ عامر نثار چوہدری سمیت ریلوے اور پرائیوٹ ممبران نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر