شہر میں چوری، ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹتے رہے
ملتان(کرائم رپورٹر)چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا۔مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ممتاز آباد کے علاقے میں کریم نواز سے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
نامعلوم افراد نے 50ہزار نقدی اور 4تولے زیور لوٹ لیا،قطب پور کے علاقے میں محمد عثمان سے لاہاراں والی گلی کے قریب 2نامعلوم مسلح افراد نے 12ہزار نقدی چھین لیے،کینٹ کے علاقے میں توقیر شاہ کی کار نامعلوم چور نے چوری کرلی،گلگشت کے علاقے میں عمران کی موٹر سائیکل نامعلو م چور نے اس کے دفتر کے باہر سے چوری کرلی۔نیو ملتان کے علاقے میں ریحان سے نامعلو م مسلح افراد نے85ہزار مالیتی موبائل فون چھین لیا۔بی زیڈ کے علاقے میں عبدالوہاب سے 2نامعلوم ملزمان نے سلح کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔الپہ کے علاقے میں سیکورٹی گارڈ مشتاق کا کہنا تھا کہ وہ DHA میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کرہا ہے۔گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے 60ہزار مالیت کی سیمنٹ چوری کرلی۔
چوری/ ڈکیتی