9 منشیات فروش‘ 6 بدکار‘22 اشتہاریوں سمیت 44 ملزمان گرفتار

9 منشیات فروش‘ 6 بدکار‘22 اشتہاریوں سمیت 44 ملزمان گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔09منشیات فروش،02ناجائز اسلحہ،01ون ویلنگ کرنے ،03ناقص اشیاء فروخت کرنے،01ساؤنڈ سسٹم ایکٹ ،06بدکاری کرنے اور22اشتہاری مجرمان سمیت44ملزمان گرفتارپولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم اللہ دتہ سے 210گرام چرس برآمد کر کے ، پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمہ ساجدہ سے 110گرام چرس اور 25(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

گرام ہیروئن ، اور ملزم دلدار سے 01بوتل شراب ، ملزم محبوب سے 110گرام چرس ، ملزم ذوالفقار سے 980گرام چرس اور 25گرام ہیروئن ، ملزم محمد سجاد سے 260گرام چرس ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد بوٹا سے 15لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد بلال سے 310گرام چرس،جبکہ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد اسلام سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد ریاض سے رائفل 44بور معہ 04گولیاں ،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم کاشف سے ریوالور 32بور معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان ظفر ، سرور ، نعیم ، عبدالرحیم ، نسرین اور سعید بیگم کو عصمت فروشی کرتے ہوئے قابو کر کے مقد مہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم فیضان اقبال کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان کاشف اور قدیر کو گلش مارکیٹ محمدی نہاری اور ملزم مبارک شاہ کو گلشن مارکیٹ میں ناقص اشیاء فروخت کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لییپولیس تھانہ قطب پور نے ملزم بلال احمد کو اونچی آواز میں ڈیک چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران131نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں428نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے124موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے22اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے04کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ18ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے12اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

پولیس کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر