ملتان کے وکلاء بڑی محنت سے مقدمات تیار کرتے ہیں‘ جسٹس کاظم رضا شمسی

ملتان کے وکلاء بڑی محنت سے مقدمات تیار کرتے ہیں‘ جسٹس کاظم رضا شمسی

ملتا ن(خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس کاظم رضا شمسی نے کہا ہے کہ ملتان بارکے وکلاء جس محنت سے مقدمات پیش کرتے ہیں اور عدالت کی بھرپورمعاونت کرتے ہیں (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

جس پر وکلاء اوربار خراج تحسین کی مستحق ہے اس طرح بار کی جانب سے ججز کے مستقل ہونے پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے اس پر بھی شکر گذارہیں اور اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار کی جانب سے ججز کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدر بارشیخ جمشید حیات نے کہا کہ ملتان بار ایک درخشاں تاریخ رکھتی ہے اوریہاں کے وکلاء نے اپنی قابلیت سے اپنا لوہامنوایا ہے۔انھوں نے کہا ملتان بینچ سے 3 ججز کو مستقل کیا گیا ہے جس میں یہاں کے وکلاء کا بھی بڑا کردار ہے۔اس موقع پر مستقل ہونے والے مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد ،مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال اورمسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے دئیے گئے۔تقریب میں ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی ،مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد بھی شریک تھے۔تقریب میں تلاوت سید اطہرحسن شاہ بخاری اورنعت وسیم ممتاز نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کیفرائض جنرل سیکرٹری چوہدری عمر حیات نے انجام دئیے ہیں۔

جسٹس کاظم

مزید : ملتان صفحہ آخر