عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرائے‘ نجیب الدین اویسی

عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرائے‘ نجیب الدین اویسی

خانقاہ شریف ( نمائندہ پاکستان ) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میا ں نجیب الدین اویسی نے کہا ہے کہ بیرون ملک دوروں سے کشمیر ایشو حقیقی تناظر میں اُجاگر ہورہا ہے ۔(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی بہترین سفارت کاری نے مسئلہ کشمیر میں جان ڈال دی ہے ۔اسی وجہ سے بھارت تحریک آزادی کی نئی لہر کو سبوتاژ کرنے کے لئے اشتعال انگیزی اور جارحیت پر اُتر آیا ہے ۔ عالمی برادری نہتے کشمیر یوں پر بھارتی مظالم بند کرانے میں مدد کرے ۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دورے بیلجیم سے واپسی پر صحافیو ں سے گفتگو میں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ بیکجیم کے دوران مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا ہے اس موقع پر عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے ۔

نجیب الدین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...