مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا‘ رئیس ابراہیم خلیل

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا‘ رئیس ابراہیم خلیل

صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی ا ے سردار رئیس ابراہیم خلیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے قومی ادارے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

بھیاس کی نشان دہی کر رہے ہیں حکومتی حلقوں کی طرف سے آئے روز اقتصادی خوشحالی اور معیشت میں بہتری اور استحکام کے جو خوش کن اعلانات ہوتے اور تصویر دکھائی جاتی ہے‘ سٹیٹ بینک کی رپورٹ اسکے برعکس صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے جو قابل تشویش ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ کا تجارتی خسارہ سے بڑھ جانا اس امر کا اشارہ ہے کہ دیگر ذرائع سے پیسے آنا بند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے برآمدات میں کمی کو ملکی معیشت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرتی ہوئی برآمدات اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث جاری خسارے میں اضافے ہو رہا ہے۔ برآمدات میں کمی سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ برآمدات کے شعبے میں سنجیدہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے مختلف ممالک میں ہمارے سفارت خانوں اور متعلقہ وزارت کے ذمہ داران باقاعدہ مہم چلائیں اور برآمدات میں اضافہ کرنے کے چیلنج کو پوری سنجیدگی سے قبول کرنا چاہئے۔

ابراہیم خلیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...