کالا کوٹ بار اور بنچ کی جلد کی مانند ہے‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال

کالا کوٹ بار اور بنچ کی جلد کی مانند ہے‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال

خانیوال (نمائندہ پاکستان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے کہاہے کہ کالا کوٹ بار اور بینچ کی جلد کی مانند ہے لہذا اس کے تحفظ اور داغ دھبوں سے محفوظ رکھنے کے لئے دونوں اطراف سے کوششیں کی جائیں وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خانیوال سے ٹرانسفر ہونے اور نئے تعینات ہونے والے ججوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صدر(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

بار چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ،ممبرپنجاب بار کونسل عزیز خان پنیاں، تبدیل ہونے والے سینئر سول جج محمدراشد پھلروان، طاہر اسلم، سول جج قمر عباس، کلیم اللہ بھٹی، سینئر وکلاء ملک غلام سرور اعوان، راؤ عبدالحمید، راؤ محمدجمیل، سابق صدور رانا جعفر علی خاں، سید ضیاء حیدر زیدی، چوہدری عبدالجبار ایاز، ملک عطاء الرحمن شہزاد، مدثر خان ڈاہا ،ممبر پنجاب بارکونسل ملتان سید جعفر طیار اور دیگر ممبران بار موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے مزیدکہاکہ موجودہ انحطاط پذیر معاشرے میں اپنے بہتر کردار سے بہتری کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ججوں کے تبادلے معمول کا حصہ ہے مگر جب تبدیل ہونے والا جج خوشگوار یادیں لے کر جائے تو پھر غیر معمولی بات ہوتی ہے ممبر پنجاب بار کونسل عزیز خان پنیاں چوہدری سعید اختر راؤ محمدجمیل ،ملک عرب حسن، پیر احمد شاہ کھگہ، شیخ جاوید اقبال ،مظہر رخسارسیال نے بھی خطاب کیا جبکہ بار کی طرف سے چوہدری عباس، راؤ عبدالحمید، ملک غلام سرور اعوان نے تبدیل ہونے والے ججوں کو یادگار ی گلدستے پیش کئے۔

پرویز علی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...