پولیو مہم کا آج دوسرا روز ‘ انکاری والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پولیو مہم کا آج دوسرا روز ‘ انکاری والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان کے زیر اہتمام تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا مہم کا آج دوسرا روز ہوگا جبکہ مذکورہ مہم میں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی ٹھان لی گئی گذشتہ روز 24 اکتوبر 2016ء ؁ بروز سوموار تین روزہ پولیو (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

مہم کا پہلا روز تھا جس میں محکمہ صحت ملتان نے 2 ہزار سے زائد ٹیموں کو تشکیل دیا مذکورہ ٹیموں نے گذشتہ روز پونے تین لاکھ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں مہم کے آج دوسرے روز بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جبکہ انکاری والدین کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پولیو مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...