ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کیخلاف اسناد کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی

ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کیخلاف اسناد کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی

ملتا ن(خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کے خلاف درست اسناد نہ ہونیکی درخواست پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر نے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں ملتان کے محمد نواز خان نے درخواست دائر کی تھی وہ حلقہ این اے 148 کا رجسٹرڈ ووٹر ہے اور اس حلقہ سے عبدالغفار ڈوگر کو منتخب ممبر قو می اسمبلی قرار دیا گیا جبکہ انھوں نے قبل ازیں یونین ناظم کے انتخابات میں اپنی تعلیمی قابلیت ایم اے عربی /اسلامیات ظاہر کی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے انھیں سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں نااہل قرار دیا جس کے خلاف مذکورہ ممبر قومی ممبر اسمبلی نے نظر ثانی درخواست دائر کی کہ اس نے قانونی تقاضے کے مطابق ملتان بورڈ سے لازمی مضامین کا امتحان بھی پاس کیا ہے لیکن انٹر بورڈ کمیٹی کے پیش کر دہ لیٹر بھی جعلی ثابت ہوئے اور اب ا پنی تعلیمی قابلیت میٹرک اور دینی ظاہر کی ہے اس لئے آرٹیکل 62،63 اور113 پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انھیں نااہل قرار د ینے کا حکم دیا جائے اور بطور ممبر قو می اسمبلی نوٹیفیکیشن منسوخ کیا جائے اس ضمن میں گزشتہ روز درخواست گذارکے کونسل کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سماعت ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...