وہاڑی سے ایس ڈی سی کے لودھراں تبادلے کیخلاف ایپکا کی ہڑتال کا پانچواں روز
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ پراونشل بلڈنگز سرکل ملتان کے زیر اہتمام ایکسین پراونشل (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
بلڈنگز ڈویژن لودھراں کی طرف سے دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز سب ڈویژن میں وہاڑی سے ایس ڈی سی کو اپنے دفتر میں تبادلہ کرانے کے خلاف پانچویں روز بھی ہڑتال کی گئی اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مقررین صدر محمد عارف بھٹہ ‘ جنرل سیکرٹری حامد رضا ‘ محمد بلال ‘ امیر بخش ‘ جاوید نسیم ‘ منصور احمد قریشی ‘ آصف امین آفریدی ‘ فخر الزمان ‘ طاہر جاوید ‘ علی رضا صدیقی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسر روز بھی ہڑتال جاری ہونے کے باوجود ابھی تک وہاڑی سب ڈویژن سے ایس ڈی سی محمد ارشد کے آرڈر منسوخ نہ ہونا افسروں کی بے حسی اور ملازمین کش پالیسی کاثبوت ہے ۔
ایپکا