بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری‘ تنخواہیں قرق

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری‘ تنخواہیں قرق

ملتا ن(خبر نگار خصو صی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالت میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ تنخواہ قرق کرکے 3 نومبر کورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ ممتازآباد میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام مشتاق احمد میں سب انسپکٹروں عبدالرحمان ،محمد اشرف اورملازم حسین ،ایایس آئی رب نواز اورفیاض،ہیڈکانسٹیبل اشفاق احمد کے باربارعدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتارکرکے پیش کرنے اور تنخواہ قرقی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تنخواہیں قرق

مزید : ملتان صفحہ آخر