ملتان،نہروں کی بندش سے فصلوں کی خرابی کا اندیشہ

ملتان،نہروں کی بندش سے فصلوں کی خرابی کا اندیشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر) ملتان کینال زون کی تمام نہروں کی بندش سے کاشتہ فصلات کو آخری آبپاشی نہ ہونے سے کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں آخری مراحل میں خراب ہونے کا(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
اندیشہ پیدا ہوگیاہے کماد دھان ،فصل کپاس کو آخری آبپاشی یکم نومبرتک کرنے کی سفارش کی گئی تھی مگر 21اکتوبر سے نہروں کی بے وقت بندی سے کسانوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے سدھنائی ہیڈ ورکس سے نکلنے والی تمام نہروں کو تریموں کی بحالی کے منصوبے کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے جس سے ملتان لودھراں کے بیشتر علاقے جہان زیر زمین پانی ناقابل استعمال ہے وہاں پر گزشتہ تین چار روز سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ان علاقوں میں واحد پانی کا ذریعہ نہریں ہیں جن سے نہ صرف فصلوں کو سیراب کیا جاتا ہے بلکہ آج بھی انسان جانور پانی پیتے ہیں ان علاقوں کی نہروں کی بے وقت بندی سے لاکھوں لوگ بے گھر ہورہے ہیں ۔ان علاقوں میں کاشتہ فصلیں موسم خشک اور گرم ہونے سے مرجھانا شروع ہوگئیں ہیں ۔اس حوالے سے محکمہ انہار ملتان کے حکام کی طرف سے کوئی پیشگی اعلان تک نہیں کیا گیا ۔ان علاقوں کے کسانوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نہروں کی سپلائی بحال کی جائے ۔