ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق، بیوی اور3بچیاں زخمی

ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق، بیوی اور3بچیاں زخمی

ملتان، ہیڈ راجکاں، لودھراں، رحیم یار خان (کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔سوہنی دھرتی کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹرک سے موٹر سائیکل سوار عادل اور 70سالہ فاطمہ بی بی شدید زخمی ہوگئے ،جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے نشتر ہسپتال منتقل کیا تاہم فاطمہ بی بی جانبر نہ ہوسکی۔ہیڈراجکاں سے نامہ نگار کے مطابق محمد طارق سکنہ 41 ڈی بی اپنے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

بیوی بچوں کے ہمراہ چک نمبر 116ڈی بی سے اپنے سسرال 61ڈی بی میں جارہا تھا کہ 62ڈی بی کے قریب اچانک اینٹوں کی ٹرالی سامنے آگئی،جس سے کار بے قابو اس سے ٹاکرا گئی ،جس سے محمد طارق موقع پر دم توڑ گیا، کار میں موجود اس کی بیوی اور تین بچیوں کو بھی چوٹیں آئیں ،ایک بچی کا بازو ٹوٹ گیا، اور ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق بستی پٹھان والا کا رہائشی نوجوان جعفر ولد اللہ وسایا جلالپور پھاٹک سے آگے ریلوے ٹریک پر کان میں ہینڈ فری لگا کر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی خیبر میل ٹرین جوکہ کراچی سے پشاور جارہی تھی ٹکر سے موقع پر ہی پہنچ گئی ۔ مگر زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان جعفر جاں بحق ہوگیا ۔ رحیم یارخان سے بیورونیوز کیمطابق بگا چوک کے رہائشی45سالہ عبدالغنی کے ساتھ پیش آیاجو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ کراسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالی گدھا ریڑھی کے بمبو سے جاٹکراجس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیاجبکہ دوسرا حادثہ موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں میاں ٹاؤن کے رہائشی 49سالہ جاوید اکبر شدید زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے ریسکیوکی مدد سے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود عبدالغنی اور جاویداکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...