دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے : شہباز شریف

دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے : شہباز شریف
دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ایک سانحے سے کم نہیں تاہم اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف سب متحد ہیں،ہشتگردوں نے بدترین سفاکیت اوربربریت کامظاہرہ کیاہے تاہم دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
شبہاز شریف نے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

مزید :

لاہور -