دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں :آئی جی ایف سی

دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں ...
دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں :آئی جی ایف سی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔

وزیر اعظم کی پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی مذمت، زیر تربیت اہلکاروں کے جانی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی ایف سی شیرافگن کا کہنا تھا کہ رات 11 بجکر 10 منٹ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی اور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے کلئیرنگ تک 4 گھنٹے کا وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 تھی اور وہ تینوں خودکش بمبار تھے جن کا تعلق لشکرجھنگوی العالمی سے تھا اور انہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔آئی جی ایف سی نے مزید کہا کہ کوئیک ریسپانس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا جس کے بعد 2 خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں زیادہ شہادتیں ہوئیں۔

مزید : کوئٹہ