پشاور میں تھانہ داﺅد زئی کے علاقے میں دھماکا ،پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

پشاور میں تھانہ داﺅد زئی کے علاقے میں دھماکا ،پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ...
پشاور میں تھانہ داﺅد زئی کے علاقے میں دھماکا ،پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں تھانہ داﺅد زئی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ داﺅد زئی کے علاقے میںسڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ہسپتال انتظامیہ نے زخمی کانسٹیبل کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے ۔پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھا ۔

رات گئے کوئٹہ پھر دھماکوں سے لرز اٹھا ، درجنوں شہادتیں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سکول کے قریب سڑک کنارے نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا گیا ،دھماکے کا مقصد پولیو ٹیم کو نشانہ بنانا تھاتاہم دھماکے کے بعد بی ڈی ایس اہلکاروں نے اسی مقام سے ایک اور بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا ہے ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...