پولیس ٹریننگ سینٹر ہاسٹل پر حملہ ،وزیراعظم نے تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دیں ،کچھ دیر بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہونگے

پولیس ٹریننگ سینٹر ہاسٹل پر حملہ ،وزیراعظم نے تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر ...
 پولیس ٹریننگ سینٹر ہاسٹل پر حملہ ،وزیراعظم نے تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دیں ،کچھ دیر بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہونگے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میں دہشت گردوں کے حملے کے باعث وزیراعظم نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں اور وہ کچھ دیر بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہو نگے ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 58اہلکار شہید ، 120زخمی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات منسوخ کردی ہیں اور وہ کچھ دیر بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہو نگے جہاںان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں انہیں حملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں بلوچستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

مزید : قومی


loading...