2نومبر انقلاب کا دن ہے ،طاہر القادری کو منت سماجت کر کے منایا : شیخ رشید

2نومبر انقلاب کا دن ہے ،طاہر القادری کو منت سماجت کر کے منایا : شیخ رشید
2نومبر انقلاب کا دن ہے ،طاہر القادری کو منت سماجت کر کے منایا : شیخ رشید

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا تاریخی ہو گا اور یہ دن انقلاب کا دن ہو گا ۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھرنے میں طاہر القادری کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ 27یا 28تاریخ تک ہو جائے گا ، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت کی خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔

کوئٹہ میں خودکش حملوں کے بعد پشاور میں بھی دھماکا ، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

طاہر القادری کو منانے کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے طاہرالقادری کی منت سماجت کی اور یہی شیخوں کا کام ہے ۔بلاول کی ریلی کا احتتام بے معنی تھا ۔ بلاول کی ریلی اتنی جاندار نہیں تھی ، نو سال بعد شہداءکی یاد آئی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان مستقبل کا لینٹن گراڈ ہے ، اعتزا احسن سے کہا ہے کہ ہمارے جلسے میں آﺅ ، بڑے کام کے آدمی ہو ۔سمیع الحق بزرگ ہیں ،سراج الحق ففٹی ففٹی کھیل رہے ہیں ۔

مزید : قومی